آصف زرداری نے بھی وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

آصف زرداری نے بھی وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

کراچی: پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس میں جے آئی ٹی کو بھی مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

آصف زرداری کا کہنا  تھا کہ سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم کو اخلاقی طور پراستعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ملک بحران کی طرف جارہاہے سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے مٹھائی بانٹنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ کس بات کی مٹھائیاں بانٹی جارہی ہیں۔

پانامالیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکمت عملی تیارکرنے کیلئے پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے ارکان  شریک ہوئے۔

 اجلاس میں خورشید شاہ ، اعتزاز احسن، شیری رحمان قمر الزمان قائرہ ،مصطفی نواڑ کھوکھر اور انور سیف اللہ و دیگر شریک ہیں۔

مصنف کے بارے میں