'اللہ نے عزت دی، پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے کوشش جاری رہے گی'

'اللہ نے عزت دی، پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے کوشش جاری رہے گی'

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا اللہ عزت اور زلت دینے والا ہے اور پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مزید کام کرے گی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے شبہاز شریف، بیٹی مریم نواز اور سابق وزیر پرویز رشید کے ہمراہ ٹی وی پر پاناما کیس کا فیصلہ سنا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل نا قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 60 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں