ایران امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ

ایران امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ

نیو یارک: امریکا نے ایران پر مفادات کو نقصان پہچانے کا الزام لگا دیا، وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کہتے ہیں کہ ایران اپنی جارحانہ پالیسی سے مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس کو لکھے ایک خط میں ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ریکس ٹلر سن نے خدشہ ظاہر کیا کہ بغیر نگرانی کے ایران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے نقش قدم پر چل سکتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ لبنان، عراق، شام اور یمن میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو ایک جامع پالیسی کے تحت تہران سے لاحق خطرات سے نمٹنا ضروری ہے ۔