3000 بے بس شامی شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکال لیا گیا

3000 بے بس شامی شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکال لیا گیا

موصل: تین ہزار کے قریب بے بس شامی شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکال لیا گیا ہے۔ یہ انخلا گزشتہ ہفتے حکومت اور باغیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت عمل میں آیا ہے ۔

 شامی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق 3000 کے قریب محصور شہریوں کو  الفوعہ اور کفریا نامی شہروں سے نکالا گیا ہے۔  ان افراد میں تقریباً 700 مسلح عسکریت پسند بھی شامل تھے۔

گزشتہ ہفتے شمالی شام میں انخلاء کے دوران بسوں پر ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں 112 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں