اسلام آباد: پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے کلئیر فیصلہ کیا کہ وزیراعظم نااہل ہے اگر باقی ججز بھی یہ فیصلہ کرتے تو اچھا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو عدالت کی جانب سے کلین چٹ نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن دہشت گردوں کے خلاف ہوتے ہیں لیکن آج سپریم کورٹ نے ہمارے وزیراعظم کے خلاف بنانے کا حکم دیا.وزیراعظم کو عدالت کی جانب سے کلین چٹ نہیں ملا.وزیراعظم کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بڑا فیصلہ ہے.