سائیکل پر بھائی کی لاش لے جانیوالا ایک اوربھارتی شہری سامنے آگیا

گوہاٹی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصویر میں ایک شخص کی بے بسی نے بھارتی سرکار کے ترقی کے دعووں کو بے نقاب کر دیا۔ اس تصویر میں بھارتی صوبے آسام سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے 18 سالہ بھائی کی لاش سائیکل پر لے جاکر جا رہا ہے، جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ سڑک ایسی نہیں تھی کہ گاڑی جاسکے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر مقامی چینل کے ذریعے کے سامنے آئی. جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ آدمی جگہ رہتا ہے وہ علاقہ آسام کے وزیر اعلی سرواند سونووال کا ہے. تاہم میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد سونووال نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے. ریاست کے اعلی سطحی صحت کے حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت بھی دیا گیا ہے.واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک تصویر نے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنی جس میں ایک شخص کی بیوی کی لاش کندھے پر لے جاتا نظر آیا۔ یہ تصویر اڑیسہ کے قبائلی دانا مانجھی کی تھی. جس کے بعد اب ایک اور تصویر سامنے آئی ہے ۔