جگر کو بیماریوں سے بچانے کے لیے کون سے اقدامات ضروری ہیں؟

جگر کو بیماریوں سے بچانے کے لیے کون سے اقدامات ضروری ہیں؟

جگر ہمارے جسم کا اہم ترین عضو ہے اور اس کی صحت کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ ہماری خوراک کا ہر حصہ جگر سے ہو کر گزرتا ہے اس لیے اس کا کردار نظام ہضم میں بہت اہم ہے۔ 

 جگر کی خرابی ہمیں بہت سی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔ جگر کے امراض میں سے  ہیپاٹائٹس  سب سے خطرناک اور  جان لیوا ہے۔

جگر کی خرابی کی علامات

ان اعلامات سے پتا لگتا ہے کہ آپ جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور  آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

1۔ وزن میں اچانک کمی

2۔ بھوک ختم ہوجانا

3۔ غنودگی، چکر آنا اور متلی کا احساس

4۔ ہر وقت تھکاوٹ کا احساس

5۔ پیٹ کے اوپری حصے میں تکلیف محسوس ہونا

جگر کے امراض سے حفاظت
جگر کو امراض سے بچانے لیے آپ صحت مندانہ طرز زندگی اپنائیں۔گوشت، پھل، سبزی، اور ڈیری غذائیں متوازن طریقے سے کھائیں۔ خون کی منتقلی کے دوران نہایت احتیاط برتی جائے ورنہ یہ ہیپاٹائٹس کا سبب بن سکتا ہے۔

جسمانی صفائی کا خیال رکھا جائے۔گھر سے دور ہوتے ہوئے نلکے کا پانی پینے سے گریز کیا جائے۔ تمباکو نوشی، شراب نوشی اور دیگر اقسام کی منشیات سے گریز کیا جائے۔

ورزش کو زندگی کا معمول بنایا جائے۔

جگر کو خرابی سے بچانے والی غذائیں
ان غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال آپ کے جگر کو مختلف بیماریوں سے بچا کر انہیں صحت مند اور فعال رکھتا ہے۔

لہسن

چقندر

سبز چائے

لیموں

ہلدی

اخروٹ

ان تمام غذاؤں میں موجود اجزا بشمول وٹامن سی، فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس، اور انزائم وغیرہ جگر کی صفائی کر کے اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں اور مختلف خرابیوں سے بچاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں