ٹیوب لائٹ“ کا مختصر وڈیو ٹوئٹر پر جاری

ٹیوب لائٹ“ کا مختصر وڈیو ٹوئٹر پر جاری

ممبئی :اداکار سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ کا شارٹ وڈیو کلپ ٹوئٹر پر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس میں بچے کہہ رہے ہیں ”جل جا،جل جا“ اور آخر میں لائٹ روشن ہوتی ہے جس سے بچے خوش ہو جاتے ہیں۔ فلم میں چینی اداکارہ ژو ژو بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم عید پر ریلیز ہوگی۔