سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جھوٹ اور منفی سوچ کی سیاست کا جنازہ نکلا ہے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جھوٹ اور منفی سوچ کی سیاست کا جنازہ نکلا ہے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نہ ن لیگ کا جنازہ نکلا ہے اور نہ ہی قانون کا بلکہ جھوٹ اور منفی سوچ کی سیاست کا جنازہ نکلا ہے ۔ آئندہ الیکشن میں اس سیاست کو عوام ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ۔

اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ واحد اپنی نوعیت کا مقدمہ تھا دنیا کے بیشتر ممالک کے لوگوں کے لیڈروں کے نام پانامہ لیکس میں آئے لیکن دنیا کے کسی ملک میں ان کی سپریم کورٹ نہ پانامالیکس کے حوالے سے کوئی مقدمہ نہیں ہوا ۔ پاکستان میں بھی بہت سارے نام جو پانامہ لیکس میں آف شور کمپنی کے حوالے سے ہیں خود پی ٹی آئی کے لوگوں کی جہانگیر ترین ، علیم خان ، رحمان ملک کی آف شور کمپنیاں ہیں اور وہ قبول بھی کرتے ہیں اور جوازپیش کرتے ہیں کہ ہم نے اسی لیے بنائیں لیکن کسی کا بھی ٹرائل نہیں ہوا ۔ نوازشریف کے علاوہ کسی کا بھی ٹرائل نہیں ہوا ۔

وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس وقت بھی ان کمپنیوں کے حوالے سے مقدمات زیر سماعت ہیں لیکن وہ ابھی تک کیوں اتنی تاخیر کا شکار ہیں ۔ ہمیں یہ سمجھ نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جس تیزی کے ساتھ نوازشریف کے خلاف یہ ٹرائل کیا گیا اسی طرح جو مقدمات تاخیر کا شکار ہیں ۔ عمران خان ور دیگر ساتھیوں کے خلاف وہ بھی اسی تیزی کے ساتھ ٹرائل ہونے چاہیے ۔ میاں نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیاہے اپنی اس نسل کا حساب دیا ہے جو اس دنیا میں موجود ہی نہیں اس کے بعد جو آئندہ آنے والی نسل ہے اور جو موجود ہے جو اولاد تین نسلوں کا حساب دیا ہے لیکن اللہ تعالی نے نوازشریف کو اور ان کے خاندان کو اس فیصلے میں سرخرو کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ صرف میاں نوازشریف اور ان کا پورا خاندان سرخرو نہیں ہوا بلکہ وہ نوازکے چاہنے والے لاکھوں ، کروڑوں لوگ بھی سرخرو ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو پارٹی نے تسلیم کیا ہے اور پورے جوش سے اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔ اس فیصلے میں یہ بات سامنے آئی اور یہ ثابت ہوا کہ جو ثبوت پیش کئے گئے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وہ ثبوت ناکافی ہیں جھوٹ پر مبنی ہیں اور جھوٹے الزامات میاں نوازشریف کی ذات پر لگائے گئے انہوں نے کہا کہ ایک ایک مقدمہ جو چائے کی پیالی میں طوفان لانے والی بات ہے پاکستان کی پوری قوم کو کس طرح اس منفی سیاست میں اپنے ساتھ شامل کیا ہے ۔ پاکستان کی ترقی کو کس طرح روکا آپ اسٹاک ایکسچینج کو دیکھیں کہ کل کہاں تھا اور آج کے فیصلے کے بعد وہ اپنی ریکارڈ میں جو اضافہ پر وہ ہوچکا ہے یعنی پاکستان کی عوام کو ترقی کے راستے سے ہٹانا یہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے ۔ 2014سے یہ منفی سیاست کررہے ہیں اور چور راستے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں لیکن اللہ تعالی کے فضل سے ہم ان کا ہر جگہ مقابلہ کریں گے ہمارے کارکنان پرعزم ہیں اور ہم انہیں یہ بتائیں گے کہ پاکستان میں اگر کوئی سیاست زندہ رہ سکتی ہے تو وہ صرف اپنی کارکردگی کی بنیاد پر رہ سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی سیاست دان زندہ رہے گاجھوٹ اور میڈیا کے ذریعے نوازشریف کے خلاف تین عدالتیں لگائیں تھیں ایک قانون کی عدالت جو سپریم کورٹ کے اندر تھی عمران خان نے ایک عدالت سپریم کورٹ کے باہر لگائی روزانہ کی بنیادوں پر اور اس کے بعد روز رات کو ٹیلی ویژن کے اوپر بیٹھ کر الزامات کی بوچھاڑ یہ تیسری عدالت تھی لیکن آج ہر جگہ سے وہ شرمندہ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی سروے پاکستان میں ہورہے ہیں وہ اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر نوازشریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کبھی بھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئیں گے ۔ آپ پاکستان کی سیاست کیلئے خطرہ ہیں ۔ آپ گالم گلوچ کلچر لے کر آئے ہیں ۔