پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عمران خان کا قومی اسمبلی جانے کا فیصلہ

 پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عمران خان کا قومی اسمبلی جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں جانے کا اعلان کیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے جمعہ بروز21 اپریل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے جانیکااعلان کیاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی اسمبلی میں خطاب بھی کریں گے۔

اس سے قبل عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف حکومت کااخلاقی جوازکھوبیٹھے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ دہرایا کہ وزیراعظم نوازشریف مستعفی ہوں۔عمران خان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے نوازشریف کی کہانی ردکردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرپوری قوم کومبارکباد پیش کی۔اس کے علاوہ عمران خان نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ پانچ ججز نے نوازشریف کے دلائل مسترد کرد ئیے اورقطری خط کوماننے سے انکار کردیاہے۔ انھوں نے کہاکہ عدالت نے نوازشریف کی منی ٹریل کو مسترد کرتیہوئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلے دیا۔انھوں نے عدالت کی تعریف کی اور سوال کیا کہ اس فیصلے کے بعد نوازشریف کس طرح وزارت کے عہدے پر براجمان رہ سکتے ہیں.