جیکولین کا سلمان خان کی فلم کرنے سے انکار

جیکولین کا سلمان خان کی فلم کرنے سے انکار

ممبئی : اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کے ساتھ فلم ”جگل بندی“میں کام سے انکار کر دیا۔
جیکولین نے سلمان خان کے ساتھ فلم’کک‘ میں کام کیا تھا جو ان کے کریئر کے لئے اہم فلم ثابت ہوئی۔ اب خیال ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں کام نہیں کریں گی جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ان دنوں اپنی دوسری فلموں میں بہت زیادہ مصروف ہیں اور تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے انہوں نے سلمان کی فلم ’جگل بندی‘ کے لئے منع کردیا ہے۔
سلمان خان، سیف علی خان کو لے کر اپنے بینر ایس کے ایف کی فلم ’جگل بندی‘ جلد شروع کرنے والے ہیں جس کے لئے انہوں نے جیکولین کو بطور مرکزی اداکارہ منتخب کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں