دیپیکا کی لفٹ میں ویٹر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو نے بھارت کو شرمندہ کر دیا

دیپیکا کی لفٹ میں ویٹر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو نے بھارت کو شرمندہ کر دیا

بالی ووڈ: اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کسی لفٹ میں ایک ویٹر کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔مگر ایسا اصل میں نہیں بلکہ دپیکا پڈوکون نے ایک اشتہار کے لیے کیا۔یہ اشتہار مشروبات کے نامور برانڈ کوکاکولا کا ہے، جس کی دپیکا پڈوکون سفیر بھی ہیں۔


اشتہار میں دکھایا گیا کہ دپیکا پڈوکون بہت تیزی میں ایک جگہ پہنچ رہی ہیں، جہاں وہ ایک لفٹ میں داخل ہوتی ہیں، لفٹ میں ان کے ساتھ ایک ویٹر بھی موجود ہے۔اس ہی دوران لفٹ اچانک خراب ہوجاتی، جس کے بعد دپیکا پڈوکون کو گرمی لگنا شروع ہوتی ہے، اس موقع پر ویٹر انہیں کوکا کولا کی بوتل دیتے ہیں اور ان دونوں میں دوستی ہوجاتی ہے۔