امیتابھ بچن کی سپر ہٹ فلم ’امر اکبر انتھونی ‘ پر کتاب شائع

ممبئی:ہاورڈ یونیورسٹی پریس نے بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کی سال 1977 میں ریلیز ہونیوالی ان کی فلم ‘امر اکبر انتھونی’ پر کتاب شائع کر دی ۔ جس پر امیتابھ بچن بے حد خوش ہیں۔ بالی ووڈ سٹار نے اس بات کی معلومات ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ ہی کتاب کے پہلے صفحے کی تصویر بھی اشتراک کی۔

کتاب کاعنوان ہے- ”امر اکبر انتھونی: بالی ووڈ، بردرہوڈ اینڈ دی نیشن“۔امیتابھ نے اس تصویر کے ساتھ ایک پیغام میں لکھا، ” ہاورڈ یونیورسٹی پریس ”امر اکبر انتھونی“ایک ریسرچ پیپر ہے، جو مکمل طور اس فلم کے امتیازات وخصوصیات پر مبنی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منموہن دیسائی کی ہدایت میں بنی فلم میں ونود کھنہ کو امر، رشی کپور کو اکبر اور امیتابھ کو انتھونی کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی، نیتو سنگھ، پروین بابی، نروپا رائے اور پران نے اہم کردار نبھایا تھا۔

27c33ac2a4648c899713c6398602a449