افسوس ہے مسلسل کارکردگی کے باوجود فواد کو موقع نہیں مل رہا، یونس خان

افسوس ہے مسلسل کارکردگی کے باوجود فواد کو موقع نہیں مل رہا، یونس خان
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ کے سٹار بلے باز یونس خان کا کہنا ہے اگر میں کپتان ہوتا تو فواد عالم کو ٹیم میں ضرور شامل کرتامگر افسوس کی بات ہے کہ مسلسل کارکردگی دکھانے والے فواد عالم کو موقع نہیں مل رہا۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان نے کہا کہ فواد عالم اس معاملے میں بڑے بدقسمت ہیں کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود انہیں موقع نہیں دیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ 2016ءمیں جب مصباح الحق کی قیادت میں ہم انگلینڈ گئے تو تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود سیریز کے نتائج کو اپنے حق میں نہیں کر سکے تھے،اس ٹیم کے برعکس سرفراز احمد کی قیادت میں اعلان کردہ 16 ارکان پرمشتمل ٹیم زیادہ تر نوجوانوں اور کم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جسے انگلینڈ ہی نہیں آئرلینڈ کے سرد موسم میں بھی مشکل صورت حال کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔"اکیلے انضمام الحق نے فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی "
یونس خان نے مزید کہا کہ آج کل یہ سوچ شدت سے پیدا ہو چکی ہے کہ نئے کھلاڑیوں کی جانب دیکھو اور پرانے کھلاڑیوں کی اہلیت پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔