آسٹریلوی ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین نے سلیجنگ کلچر ختم کرنے کی ٹھان لی

آسٹریلوی ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین نے سلیجنگ کلچر ختم کرنے کی ٹھان لی
کیپشن: آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین: فوٹو بشکریہ آئی سی سی آفیشل ٹوئٹر

ملبورن: بال ٹمپرنگ سکینڈل میں گھری آسٹریلوی ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین نے سلیجنگ کلچر ختم کرنے کی ٹھان لی ۔ کہتے ہیں قیادت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے شائقین کے دل جیتنے ہیں اور  پھر آسٹریلیا کرکٹ کی کھوئی عزت کو بحال کرنا مقصد ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ نے 100 بالز کرکٹ فارمیٹ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
  

تفصیلات کے کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین اپنی پرفارمنس اور رویوں سے کرکٹ فینز کے دل جیتنے کا فیصلہ کر لیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت بڑی ٹیموں کے خلاف آئندہ سیریز کافی ٹف ہوں گی لیکن اپنی عمدہ پرفارمنس سے آسٹریلوی شائقین کا بھروسہ حاصل کرنا اولین مقصد ہو گا ۔


یہ بھی پڑھیں:افسوس ہے مسلسل کارکردگی کے باوجود فواد کو موقع نہیں مل رہا، یونس خان


خیال رہے کہ سٹیون سمتھ کے بال ٹمپرنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد ٹم پین کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی ۔ادھر مستعفی ہونیوالے ڈیرن لی مین کی جگہ ہیڈ کوچ کیلئے سابق اوپنر جسٹن لینگر مضبوط امیدوار قرار دئیے جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں