فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار گر کر زخمی ہوگئے

فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار گر کر زخمی ہوگئے
کیپشن: فوٹو:گلیمر آرٹ

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی ہے کہ وہ فلم ’کیسری‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے اچانک زخمی ہوکر گرگئے۔

یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت،بھارتی وزیراعظم کیخلاف برطانیہ میں سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ان دنوں فلم”کیسری“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دوران شوٹنگ ایکشن سین کے دوران اچانک اکشے کمار زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق اکشے کی پسلیوں پر چوٹ آئی ہے، ڈاکٹرز نے انہیں شوٹنگ ختم کرکے آرام کرنے اور ممبئی واپس جانے کا مشورہ دیا ہے لیکن زخمی ہونے کے باوجود اکشے کمار نے شوٹنگ منسوخ کرنے سے منع کردیا اور مسلسل کام کرکے مثال قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیں:میشاشفیع کے سنگین الزامات پر علی ظفر میدان میں آگئے

76f88d63c250d8965801909ed7cd2a9d

خیال رہے کہ اکشے کمار بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ہیں جنہیں وقت کا بے حد خیال ہے اور دیگر سپر سٹارز کی طرح فلم کے سیٹ پر دیر سے پہنچنے کے بجائے مقررہ وقت پر پہنچ جاتے ہیں کئی بار تو ایسا ہوا ہے کہ سیٹ پر اکشے کمار سب سے پہلے پہنچے ہوئے ہوتے ہیں اورباقی عملہ ان کے آنے کے بعد آتا ہے۔ اسی وقت کی پابندی اور کام سے محبت کے باعث اکشے کمار کا شمار آج بھی بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا،شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی برطانیہ جائیں گے

جس کامظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔ فلم’کیسری‘ کی کہانی برطانوی انڈین آرمی، 21 سکھوں اور افغان اورکزئی قبائلیوں کے درمیان شمال مغربی صوبے کیلئے کی جانے والی لڑائی کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین نے سلیجنگ کلچر ختم کرنے کی ٹھان لی

فلم میں اکشے کمار حوالدار ایشور سنگھ کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ ان کے مقابل اداکارہ پرینیتی چوپڑا نظر آئیں گی۔ فلم اگلے سال ہولی کے موقع پر ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں