سنیپ چیٹ میں سعودی خواتین مردوں پر بازی لے گئیں، رپورٹ

سنیپ چیٹ میں سعودی خواتین مردوں پر بازی لے گئیں، رپورٹ
کیپشن: سعودی عرب میں سنیپ چیٹ کے استعمال میں خواتین آگے ،فوٹو : سوشل میڈیا

جدہ: سعودی عرب میں‌ تازہ ترین جائزے سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خواتین سنیپ چیٹ کے استعمال میں سعودی مردوں پر بازی لے گئیں۔یہ جائزہ Crowd Analyzer سپیشلسٹ ادارے نے تیار کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا،شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی برطانیہ جائیں گے

یہ ادارہ عالمی سطح پر سوشل میڈیا کے ریکارڈ اور تجزیے کیلئے اچھی شہرت رکھتا ہے۔ جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مملکت میں اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے سرگرم افراد 14ملین ہیں۔ 12ملین عربی زبان کے ہیں ۔ 6.5ملین خواتین اور 5.5ملین مرد حضرات سنیپ چیٹ استعمال کررہے ہیں۔جائزہ رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنیپ چیٹ استعمال کرنے والی خواتین میں سے 57فیصد کے پاس آئی فون ہے۔ 3.7ملین آئی فون خواتین استعمال کر رہی ہیں۔ ان کی عمریں 18سے 40کے درمیان ہیں۔ جائزے میں واضح کیا گیاہے کہ 5.5ملین مردوں میں سے 3.2ملین آئی فون استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :-افسوس ہے مسلسل کارکردگی کے باوجود فواد کو موقع نہیں مل رہا، یونس خان

جائزے میں بتایا گیا ہے کہ سنیپ چیٹ میں دلچسپی رکھنے والے زیادہ تر کھیلوں کی خبریں وزٹ کر رہے ہیں۔ ان کی تعداد 8ملین کے لگ بھگ ہے۔ کھیلوں کی خبروں میں دلچسپی لینے والی خواتین کی تعداد 5.8ملین ہے۔ موسیقی کا نمبر تیسرا ہے۔ 5.1ملین موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ خبروں کا نمبر چوتھا ہے۔ فیشن پانچویں نمبر پر ہے۔ گیمز کے دیوانے چھٹے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :- آسٹریلوی ٹیم کے نئے کپتان ٹم پین نے سلیجنگ کلچر ختم کرنے کی ٹھان لی

کھانوں میں دلچسپی رکھنے والے ساتویں ، جسمانی ورزش کو وزٹ کرنے والے آٹھویں نمبر پر ہیں۔ سیر و سیاحت کے پیچھے دوڑنے والے نویں اور مارکیٹنگ میں دلچسپی رکھنے والے دسویں نمبر پر ہیں۔