نوازشریف ، مریم نواز کی 7 دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

نوازشریف ، مریم نواز کی 7 دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ کیلئے دی گئی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔  احتساب عدالت نے شریف خاندان کی حاضری سے سات دن استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ۔احتساب عدالت نے نیب کو آف شور کمپنیوں سے متعلق حاصل شدہ اضافی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔


یہ بھی پڑھیں:"اگراستثنیٰ نہ ملا تو اگلی پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے" مریم نواز
 
  نیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈریفرنس کیس کی سماعت کی جس دوران نوازشریف اور مریم نواز کی ایک دن کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی تاہم سات روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ اگر کسی مجبور ی کی وجہ سے آپ کے موکل پیش نہیں ہوسکے تو دوبارہ اس وقت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن فی الوقت یہ درخواست منظور نہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں