شریف خاندان سے اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی

شریف خاندان سے اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی
کیپشن: فوٹو: فائل ایلیٹ فورس کے 52 اور پنجاب کانسٹیبلری کے 50 اہلکاروں کو جاتی عمرہ سے ہٹادیا گیا ہے،

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان سے جاتی عمرہ میں تعینات اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شریف خاندان سے سابق وزیراعظم کے مرحوم بھائی عباس شریف کے خاندان اور داماد کیپٹن (ر) صفدر سے بھی اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے جب کہ ایلیٹ فورس کے 52 اور پنجاب کانسٹیبلری کے 50 اہلکاروں کو جاتی عمرہ سے ہٹادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نوازشریف ، مریم نواز کی 7 دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔