پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
کیپشن: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور: ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد اب عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ خبر  بھی پڑھیں:دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں حیران کن مناظر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، برنیٹ خام تیل کی قیمت 31 نیٹ اضافہ سے 73.79 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 29 نیٹ اضافہ سے 68.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی بھی تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ خام تیل کی قیمت میں اضافہ کا سبب امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں کمی بتائی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جب اہل افسران میرٹ پرتعینات ہوں گے تو پولیس اورانتظامیہ موثرطریقے سے کام کرےگی:عمران خان
 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کی کمی کی تھی۔

  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں