کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، دہشتگردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا

کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، دہشتگردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا
کیپشن: image by AFP

کراچی :رینجرز نے کراچی کے علاقے پاک کالونی میں کاررروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ، زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد اپنے قبضے میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ، رینجرز اہلکاروں نے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود اپنے قبضے میں لے لیا ۔

 پاک کالونی سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمدکرنے کے ساتھ سائٹ ٹائون کے علاقے  گٹر باغیچہ میں ٹریک کے کنارے زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحہ اور بارود  بر آمد کیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلحہ لیاری گینگ وار پرانا گولیمارکے شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کرنا تھا۔

رینجرز ترجمان نے عوام سے اپیل کی  کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ، مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال کریں ۔