بیگم کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی شروع ، مریم نواز نے قوم سے دعاوں کی اپیل کر دی

بیگم کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی شروع ، مریم نواز نے قوم سے دعاوں کی اپیل کر دی
بیگم کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کیلئے لے جایا جا رہا ہے، فوٹو: مریم نواز ٹوئٹر آفیشل اکاونٹ

لندن :سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہےں ، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بھی ان کے پاس موجود ہیں تاہم مریم نواز نے اپنی والدہ کی تصاویر جاری کرتے ہوئے قوم سے دعاو¿ ں کیلئے اپیل کی ہے۔


مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میری والدہ کو ریڈیو تھراپی کیلئے لے جایا رہاہے ، وہ مسلسل الٹیوں کے باعث بہت کمزور ہو چکی ہیں ، وہ سہارے کے بغیر ہل بھی نہیں سکتی ہیں ، آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر آئی تھی جس کے بعد نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ فوری لندن روانہ ہو ئے تھے ۔