فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کیخلاف مظاہروں میں انوکھا ہتھیار متعارف کرا دیا

فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کیخلاف مظاہروں میں انوکھا ہتھیار متعارف کرا دیا
کیپشن: image by AFP

تل ابیب:غزہ اور اسرائیل میں جاری چار ہفتوں کے احتجاج نے نیا روپ اختیار کر لیا ہے ، فلسطینی مظاہرین نے نیا ہتھیار اپنا لیا ہے اور یہ ہیں "پتنگ بم "جس کو اسرائیلی فوج کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فسلطینی مظاہرین نے پتنگوں کیساتھ پٹرول بم باندھ کر اس کو اسرئیلی سرحد کی طرف پھینکنا شروع کر دیا ہے ، یہ اقدام اسرائیلی فوج کی جانب سے پمفلٹس کی تقسیم کے بعد شروع کیا گیا ہے۔مظاہرین بڑی بڑی پتنگوں کے ساتھ مولوتوو لٹکا کر غزہ اور اسرائیلی سرحد کے قریب چھوڑ رہے ہیں۔

مظاہرین کی کوشش ہے کہ وہ درجنوں پتنگیں سرحد کے اس پار اڑائیں ، ان میں سے کچھ پتنگوں کے ساتھ نوٹ لگے ہوئے ہیں جن پر اسرائیلیوں کے لیے لکھا ہے ، فلسطین میں تم لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

جمعرات کی شام کو فلسطینیوں نے رنگ دار کاغذوں اور کوکا کولا کی خالی بوتلوں کے ساتھ پتنگیں بنائیں۔کچھ نے 60 سینٹی میٹر بڑی پتنگیں بنائیں جن کے بیچ میں فلسطین کا جھنڈا تھا۔ ان پتنگوں کے ساتھ دھاتی رسی جوڑی گئی جس کے ساتھ کوکا کولا کی خالی بوتل لٹکائی گئی جس میں پیٹرول تھا۔

فلسطینیوں کی جانب سے ان مظاہروں کو ’دا گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ مظاہرے 30 مارچ کو شروع کیے گئے تھے اور امکان ہے کہ ان کا اختتام 15 مئی کو ہوگا۔