خواجہ سعد رفیق اپنے خلاف نیب تحقیقات پر پھر بول پڑے

خواجہ سعد رفیق اپنے خلاف نیب تحقیقات پر پھر بول پڑے
کیپشن: وزیر ریلوے کا تقریب سے خطاب، فوٹو بشکریہ اے پی پی

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اپنے خلاف نیب تحقیقات پر پھر بول پڑے، کہتے ہیں کہ میرے اثاثوں کی جانچ پڑتال اور شکایت کنندہ کا نام بتایا جائے۔

خواجہ سعد رفیق نے گولڑہ ریلوے میوزیم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان میں سارے سیاستدان چور ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو نجکاری سے بچایا، ریلوے کو ٹھیک ہونے میں مزید 10 سے 12 سال لگ سکتے ہیں۔ بہتری کیلئے 20 سے 30 ارب ڈالر چاہئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
 وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ اگر نقصان والے سیکشنز بند کر دیں تو ریلوے کا آدھا خسارہ کم ہو جائے گا، ہر سال حکومت پنشن بڑھاتی ہے جس کا بوجھ بھی ادارے پر پڑتا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں حیران کن مناظر

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔ نیب کے مطابق ان پر ریلوے کی قیمتی اراضی کو قواعد کے خلاف لیز پر دینے کا الزام ہے اور انہوں نے قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں