شاہد آفریدی کے اثاثوں کی ”چھان بین “ شروع

شاہد آفریدی کے اثاثوں کی ”چھان بین “ شروع
کیپشن: شاہد آفریدی کے تمام بنک اکاو نٹس اور مالیاتی لین دین کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں- فوٹو: فائل

کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کےخلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے اور ٹیکس کم دینے کے الزامات کے تحت تحقیقات شروع کردی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے انکم ٹیکس ونگ نے اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی اطلاعات کے بعد شاہد آفریدی کےخلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور پہلے مرحلے میں شاہد آفریدی کے تمام بنک اکاو¿ نٹس اور مالیاتی لین دین کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، تاہم ثبوت حاصل کرنے کے بعد انہیں باقائدہ تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔
 اگر شاہد آفریدی کےخلاف تھوڑی بہت ہیرا پھیرا نظر آئی تو انہیں رقم جمع کرانے کا نوٹس جاری کیا جائے گاتاہم اگر ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہوئے تو ان کے خلاف باقائدہ مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔