عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید
کیپشن: شیخ رشید کا آئندہ الیکشن بارے اہم فیصلہ، فوٹو بشکریہ فیس بک

رحیم یار خان : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام کا خطرہ رہے گا۔

رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آدمی سوچ سکتا ہے کہ جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو، ایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں۔ گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے لاڈلے کو استثنیٰ مل سکتا ہے: مریم اورنگزیب
 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران احتساب میں نہیں، ختم نبوت کیخلاف چور دروازے سے کام کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، سوائے میرے سارے مولویوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق اپنے خلاف نیب تحقیقات پر پھر بول پڑے
 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں، لوگ ہیپاٹائٹس سے مر رہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں میں زمانہ طالب علمی سے کرتا تھا۔ پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، سارے ممبران قومی اسمبلی بھیڑ بکریاں ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا سپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے موقع پر مجھے اسمبلی میں ٹائم ملا اور میں نے تڑکا لگا دیا اور ایسا لگایا کہ انہوں نے مجھ سے معافیاں مانگیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں