جلالپور بھٹیاں سمیت ضلع حافظ آباد کے سینکڑوں اساتذہ کرام دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جلالپور بھٹیاں سمیت ضلع حافظ آباد کے سینکڑوں اساتذہ کرام دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم
کیپشن: جلالپور بھٹیاں کے استاد کی شہباز شریف سے اپیل فائل فوٹو

جلالپور بھٹیاں (محمد اکرم شانی سے ) جلالپور بھٹیاں سمیت ضلع حافظ آباد کے سینکڑوں اساتذہ کرام دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں‌.

تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں‌ہائر سکینڈری سکول کے سینئیر ٹیچر محمد آصف علی قادری (ای ایس ٹی) نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع بھر کے اساتذہ کے اس اہم مسلے کو حل کریں‌.

یہ بھی پڑھیں :- شاہد آفریدی کے اثاثوں کی ”چھان بین “ شروع

استاد محترم محمد آصف علی قادری کا اپنے ویڈیو پیغام میں‌کہناتھا کہ انہیں‌گزشتہ دوماہ سے تنخواہ نہیں‌مل سکی اور ان کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ گزشتہ ماہ ہوا تھا جس کے بعد وہ خود بھی بہت پریشان ہیں‌.اسکے علاوہ وہ اساتذہ کرام جن کے اکاؤنٹ حبیب بنک اور مسلم کمر شل بنک میں‌ہیں‌ان اساتذہ کرام کو ابھی تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں‌کی گئی . جبکہ دوسرے بنکوں کے اکاونٹ ہولڈر اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی بلا تعطل جاری ہے .

یہ بھی پڑھیں :- بیگم کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی شروع ، مریم نواز نے قوم سے دعاوں کی اپیل کر دی

ان کاویڈیو پیغام میں مزید کہناتھا کہ متعدد سے اساتذہ کرام جن کا گزار ا صرف اس تنخواہ پر ہے وہ انتہائی مجبور ہیں‌،بچوں کے اخراجات ادا نہیں‌ہو رہے .متعدد اساتذہ کرام کرائے کے گھروں میں‌رہتے ہیں‌جنہیں‌کرایہ ادا کرنے میں‌شدید مشکلات کا سامنا ہے . 

استاد محترم محمد آصف علی قادری نے وزیر اعلیٰ میاں محمدشہباز شریف سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ وہ اساتذہ کے اس مسلے کو جلد سے جلد حل کرائیں تاکہ مشکل میں پھنسے اساتذہ کرام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں :-پٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

استاد محترم کا ویڈیو پیغام دیکھیں‌