دنیا کے سب سے بڑے ملک کی سیاحوں کو حیران کن پیشکش ، ویزہ کی بھی ضرورت نہیں

دنیا کے سب سے بڑے ملک کی سیاحوں کو حیران کن پیشکش ، ویزہ کی بھی ضرورت نہیں
کیپشن: image by Oyster Connect

بیجنگ : دنیا کے سب سے بڑے اور ترقی یافتہ ملک نے سیاحوں کیلئے حیران کن آفر کا اعلان کر دیا ، جی ہاں ایک ماہ تک کا قیام وہ بھی بغیر ویزے کے ، سیاحوں کی بڑی تعداد خوشی سے جھوم اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق  چین نے اپنے سب سے چھوٹے اور جنوبی صوبے میں سیاحت کے لیے آنے والے افراد کو حیران کن پیشکش کر ڈالی ، اب سیاح بغیر ویزا چین کے صوبہ حنان میں ایک ماہ تک قیام کر سکیں گے ۔

پہلے اس پیشکش کو 21 ممالک کے سیاحوں کیلئے پندرہ دن تک محدود رکھا گیا تھا لیکن اب اس کی مدت کو ایک ماہ تک بڑھا دیا گیا ہے اور اہل ممالک کی تعداد بھی 59 کر دی گئی ہے۔

جن ممالک کے سیاحوں کو یہ پیشکش کی گئی ان میں زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں ، حنان صوبہ زیادہ تر مچھلی کے شکار اور تجارت کیلئے جانا جاتا تھا اب سیاحوں کی پسندیدہ ترین جگہ بن گیا ہے۔