پرویز مشرف نگران حکومت بننے سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے

پرویز مشرف نگران حکومت بننے سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : سابق صدر پرویز مشرف نے نگران حکومت بننے سے پہلے وطن آنے کافیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب سے قریب تر آتے جارہے ہیں اس موقع پر سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے۔بڑے بڑے سیاسی رہنما بڑے فیصلے کرنے میں مصروف ہیں۔سابق صدر کے قریبی ساتھی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل امجد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف نے عمران خان کو سیاسی اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ وہ نگران حکومت بننے سے پہلے پہلے وطن واپس آ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پرویز مشرف کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کاحکم

یاد رہے کہ مشرف طبیعت خرابی کا عذر پیش کر کے علاج کے بہانے ملک سے باہر گئے تھے اور واپس نہیں آئے۔