اورماڑہ میں دہشتگردی کا واقعہ، پاکستان کا ایران سے احتجاج

اورماڑہ میں دہشتگردی کا واقعہ، پاکستان کا ایران سے احتجاج
کیپشن: پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جواد ظریف۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعے پر پاکستان نے ایران سے احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کو بھجوا دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اورماڑہ میں دہشت گردی کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان احتجاج کرتا ہے۔ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں۔

3ae04096b47dc1f70abacf1b2245f076

پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملے پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران پر روانگی سے قبل کیا گیا۔ دہشتگرد، انتہا پسند اور ان کے معاون دونوں مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوفزدہ ہیں جبکہ ایران پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔