شیخ رشید نے اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کی ٹھان لی

شیخ رشید نے اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کی ٹھان لی
کیپشن: وزیراعظم کی موجودگی میں جلد ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے، شیخ رشید۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سازش کے تحت پیسہ سڑکوں اور پلوں پر لگایا گیا اور ملک سرحدوں پر نہیں۔ معیشت پر حملوں سے ملک ٹوٹتے ہیں کیونکہ روس کے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ معیشت کی تباہی تھی۔

انہوں نے کہا کابینہ سے صرف ایک وزیر کو نکالا گیا اور اسد عمر نے خود استعفیٰ دیا۔ اسد عمر نے بہت محنت کی مگر کپتان کا فیصلہ بہرحال درست ہے اور عمران خان جب حکومت میں آئے خزانہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔

انہوں نے کہا اسد عمر کے پاس جا کر درخواست کروں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں اور صرف ایک وزیر کو نکالا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے جس پر طوفان کھڑا کر دیا گیا اور کپتان نے فیصلہ کرنا ہے کس کو کہاں کھڑا کرنا ہے۔ زرداری اور شریف برادران کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،جس پر نیب کیسز ہوں گے عمران خان اس کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان ریلوے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور وزیراعظم کی موجودگی میں جلد ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے۔ ریلوے کے نئے منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، جبکہ ایم ایل ون میں ٹرین کی سپیڈ کم سے کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ایم ایل ون کے بعد کراچی اور لاہور کے درمیان 8 گھنٹے کا سفر ہو جائے گا۔