مسجدنبوی میں افطاری دسترخوان، اجازت ناموں کا اجرا

مسجدنبوی میں افطاری دسترخوان، اجازت ناموں کا اجرا

مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں ماہ رمضا ن المبارک میں روزہ داروں کو افطار کرانے کے لئے لائسنس کے اجرائ کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی الشریف کے اند راور بیرونی صحنوں میں عام لوگوں کی جانب سے روزہ داروں کیلئے خصوصی دسترخوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسجدنبوی الشریف میں دسترخوان کیلئے منظور شدہ قواعد کے تحت لوگوں کو اجازت دی جاتی ہے جس کیلئے انتظامیہ نے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا۔ اس بات کا اعلان ادارہ امور مسجد نبوی الشریف کی جانب سے کہا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے روزہ داروں کی افطار کمیٹی کے ڈائریکٹر محمد العمری نے بتایا کہ اجازت ناموں کا مقصد نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے مسجد کے اندرونی صحنو ںمیں گنجائش کے مطابق لوگوں کو دسترخوان کی جگہ مخصوص کرنا ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کمیٹی کی جانب سے افطاری کرنے والے مقررہ قواعد کی پابندی کریں جس کا بنیادی مقصداسراف سے بچنا اور مسجد نبوی الشریف میں صفائی کا خیال رکھنا ہے۔العمری نے مزید کہا کہ افطاری کرانے والے انتظامیہ سے تعاون کریں اور اس امر کا خیال رکھیں کہ وہ اضافی اشیائ مسجد کے اند ر نہ لائیں۔
واضح رہے حرمین شریفین میں ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر سے معتمرین اور زائرین کی بڑی تعداد آتی ہے جو افطاری حرمین میں کرتے ہیں۔ افطاری کرانے والوں کو مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں۔ افطاری کیلئے کھجوریں ، لسی ، پانی ، قہوہ اور مخصوص روٹی جسے عربی میں ـ"شاریک " کہا جاتا ہے لے جانے کی اجازت ہوتی ہے اس کے علاوہ کھانے کے دیگر اشیائ جن میں سالن وغیر ہ شامل ہیں حرمین کے اندر نہیں لے جاسکتے۔