وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا
Sheikh rashid file photo

اسلام آباد : شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایسے وزیر  کو نکالا جس کے بارے  میں سوچ بھی نہیں کرسکتا تھا۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیرریلوے شیخ رشید نے  بنی گالہ آمد پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایماندار آدمی ہیں انہوں ایک ایسے وزیر کو نکالا جس کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ۔

اس موقع پر  صحافی نے سوال  کیا کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے آپ کو کوئی پیغام ملا جس پر  شیخ رشید  نے کہا کہ   کافی اکھاڑ پچھاڑ ہوگئی، امید ہے مزید نہیں ہوگی میری وزارت کا  کوئی مسئلہ نہیں ہے۔  صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے باقی تمام  وزراء کو تبدیل کیا گیا۔ سابق وزیر صحت  عامر کیانی  کےبارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان پر  جو الزامات لگے، ان کے بارےمیں کچھ معلوم نہیں ہے۔ 

یادرہے کہ وزیر ریلوے بنی گالہ میں وزیر اعظم کی جانب  سے طلب اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ۔