ہمیں مل کر کوروناوائرس کےخلاف جنگ جیتنا ہوگی‘ زیبا بختیار

ہمیں مل کر کوروناوائرس کےخلاف جنگ جیتنا ہوگی‘ زیبا بختیار

اسلام آباد :معروف اداکارہ و ہدایتکارہ زیبا بختیار نے کہاہے کہ ہمیں مل کر کوروناوائرس کےخلاف جنگ جیتنا ہوگی‘ شو بزانڈسٹری کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد جلد اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائے گی۔

زیبا بختیار نے کہا کہ فلم انڈسٹری موجودہ حالات میں بحران کا شکار ضرور ہے تاہم کورونا وائرس کی بناءپر پوری دنیا کی شوبز انڈسٹری اس کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے ۔

زیبا بختیار نےامید ظاہر کی کہ وہ وقت دور نہیں جب فلموں ایک بار پھر عروج ملے گا اور شوبز انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائے گی۔

انہو ں نے کہا کہ ہمیں مل کر کوروناوائرس کےخلاف جنگ جیتنا ہوگی اور اس کے خلاف سب سے موثر ہتھیار خود کو گھروں تک محدود رکھنا اورحفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔