نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت

نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت

نیویارک: کوروناوائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

امریکہ سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں کورونا وائرس کے سبب عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے اور شادی کی تقریبات بھی نہیں ہو رہیں۔امریکی ریاست کے گورنر نے آن لائن شادی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں اور اب شادی کے خواہش مند جوڑے شادی کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

کلرکوں کو ان جوڑوں کی شادیاں آن لائن کروانے کی اجازت ہے۔ نیویارک میں لاک ڈاؤن کے باعث بہت سی شادیاں منسوخ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے جوڑے پریشان تھے۔امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ملک بھر لاک ڈاؤن کو15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔آئن لائن شادی کے حکم پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے سوال کیا کہ جب لڑکی اور لڑکے کے اہل خانہ شامل نہیں ہو سکتے تو شادی کرنے کا کیا فائدہ۔

دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وبا کے دوران شادی عملی فوائد بھی ہو سکتے ہیں جیسا کہ دونوں ایک دوسرے کیساتھ اپنی صحت کی بیمہ پالیسی شیئر کر سکتے ہیں۔