مذاکرات کامیاب: حکومت فرانسیسی سفیر کو نکالنے کیلئے مشروط رضامند

مذاکرات کامیاب: حکومت فرانسیسی سفیر کو نکالنے کیلئے مشروط رضامند

لاہور: حکومتی  ٹیم  اور  کالعدم  تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔فریقین میں2 نکات پر اتفاق  ہوگیا۔ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔اگر قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فرانسیسی سفیر کو نکال دیا جائے گا۔

نیونیوز کے مطابق قرارداد پیش ہونے کے بعد ٹی ایل پی مسجد رحمت اللعالمین سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کرے گی ۔ٹی ایل پی کے جن کارکن اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات ہیں سمیت فورتھ شیڈول کے ان کا اخراج کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی کے ان افراد کو رہا کیا جائے گا جو نقص امن کے پیش نظر گرفتار ہیں جبکہ باقی مقدمات میں گرفتار افراد کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔

مذاکرات میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور حافظ طاہر اشرفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے پہلے دو راؤنڈز میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت بھی شریک ہوئے تھے۔