خواجہ سرا کے قتل میں اس کااپنا ساتھی ہی ملوث نکلا

خواجہ سرا کے قتل میں ملوث اس کااپنا ساتھی ہی نکلا

جیکب آباد: جیکب آباد میں دو ہفتے قبل قتل ہونے والے خواجہ سرا کے قتل میں  اس کا اپنا ہی ساتھی ملوث نکلا،  پولیس نے 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

نیو نیوز کے مطابق 8اپریل کو تھانہ صدر کی حدود شریف کالونی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے خواجہ سرا انیل کمار کے قریبی ساتھی سنجے نامی خواجہ سرار سنجے کو پولیس نے  گرفتار  کرلیا ہے ۔مقتول کے بھائی رام چند کی مدعیت میں ساتھی خواجہ سراء سمیت4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلی گیا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل خواجہ سرا کے اندھے قتل نے پولیس حکام کو چکرا کر رکھ دیا تھا تاہم پولیس حکام نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اندھے قتل کے ملزموں کا سراغ لگالیا۔