امریکہ نے اپنے شہریوں پر بھارت کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی

امریکہ نے اپنے شہریوں پر بھارت کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: برطانیہ کی جانب سے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کوروناکیسز میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت آنے سے روک دیا ہے، امریکی سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ بھارت کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے اور ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اس فیصلے کے کچھ اثرات بھی ہوں گے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر اسے ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جبکہ 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ 

برطانوی سیکرٹری صحت میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے اور بھارت میں صورتحال ٹھیک ہونے کے بعد فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔