گلوکارہ صنم ماروی کو اغوا کرنے کی کوشش ، مقدمہ درج

گلوکارہ صنم ماروی کو اغوا کرنے کی کوشش ، مقدمہ درج
سورس: file photo

لاہور،معروف گلوکارہ صنم ماروی کے اغوا کی کوشش ۔ سابق شوہر نے گلوکارہ پر تشد د بھی کیا  ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ 

ذرائع کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی اپنے سابق شوہر سے علیحدگی کے بعد الگ گھر میں مقیم ہیں تاہم بچوں کی حوالگی بارے کیس چل رہا ہے ۔ 

صنم ماروی نے تھانہ اسلام پورہ میں سابق شوہر حامد اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے ۔ 

ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہر حامد بہلول نے اپنے بھائی اور دیگر دوافراد کے ساتھ صنم ماروی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔ اس کارروائی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔