وزیراعظم عمران خان کی سابق بھارتی وزیراعظم کے لئے صحتیابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا پیغام

وزیراعظم عمران خان کی سابق بھارتی وزیراعظم کے لئے صحتیابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا پیغام
سورس: file photo

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نےسابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں من موہن سنگھ کی صحت یابی کے حوالے سے تہنیتی پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی کوروناء سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو ایک روز قبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  میں داخل کرلیا گیا۔ ڈاکٹرز نے من موہن سنگھ کی صحت کو تسلی بخش اور خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کرونا کی تیسری لہر قہر برسا رہی ہے جس کی وجہ سے یومیہ بنیادوں پر نئے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت مختلف ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کررہی ہے، جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔