21 اپریل کو پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہو سکتی ہے؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

21 اپریل کو پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہو سکتی ہے؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ 21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 
پی ٹی اے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022ءکو صبح 2 بجے سے صبح 7 بجے تک کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو صرف مذکورہ وقت کے دوران رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ‘ 

10538d1c9959557b9f3dc0cfe5325d86


پی ٹی اے کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کیلئے متبادل اقدامات کئے جائیں گی اور انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی کو جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں