نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزت کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ 
تفصیلات کے مطابق جسٹس شہباز رضوی کی سراہی میں دو رکنی بینچ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کرنا تھی تاہم جسٹس شہباز رضوی رخصت پر ہیں جس کے باعث آج کارروائی نہ ہو سکی اور رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی کاز لسٹ منسوخ کر دی ہے۔ 
واضح رہے کہ نواز شریف کا نام ای سی یل سے نکالنے کی درخواست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے دائر کی ہے۔ یہ درخواست 2019ءمیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے اور وطن واپسی پر گرفتار کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے 5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر چکی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں