وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی جگہ کو کیمپ آفس بنانے کی خبریں جھوٹی ہیں: مریم اورنگزیب

وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی جگہ کو کیمپ آفس بنانے کی خبریں جھوٹی ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اورجگہ کیمپ آفس بنانے کی خبریں بے بنیاد اورجھوٹ ہیں، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبروں کا سلسلہ رکنا چاہئے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ رکنا چاہئے۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور جگہ کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں جبکہ پولیس فورس اور انتظامی عملے کی کسی بھی جگہ تعیناتی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ایسی کسی بھی بے بنیاد خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں اورسوشل میڈیا صارفین بھی ایسے منفی پراپیگنڈے کو مسترد کریں۔ 

مصنف کے بارے میں