پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری

اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ پر مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جو 24 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام ٹریک پر لانے کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ پر مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جن کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر واشنگٹن میں موجود ہیں جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آن لائن شرکت کریں گے۔ 
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار آئی ایم ایف کیساتھ پہلے ہی شیئر کئے جا چکے ہیں اور آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے ساتھ طے شدہ زیادہ تر اہداف پورے کئے جا چکے ہیں تاہم سبسڈیز سمیت دیگر معاملات پرنظر ثانی کیلئے بات چیت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں