یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے ذریعے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کر دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اور آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے کی رعایت دی گئی ہے۔ 
ترجمان یوٹیلٹی سٹورز نے کہا کہ کارپوریشن کی انتظامیہ سبسڈائزڈ اشیاءکی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے، صارفین وفاقی حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج سے مستفید ہونے کیلئے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لائیں۔ 
اعلان کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہو گی جبکہ آٹے کا 10 کلو تھیلا 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہو گا۔

مصنف کے بارے میں