وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف سے اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف سے اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،ملاقات میں جہاں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا وہیں تلخی کم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچ گئے جہاں ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر عارف علوی کا ملاقات میں کہنا تھا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،دونوں کی ملاقات میں گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے بھیجی گئی سمری پر بھی بات چیت کی گئی ،سب سے بڑھ کر ملاقات میں تلخیاں کم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ۔