وزارت داخلہ کا چارج سنبھالتے ہی پہلا دھماکہ دار اجلاس ،دبنگ اعلان

وزارت داخلہ کا چارج سنبھالتے ہی پہلا دھماکہ دار اجلاس ،دبنگ اعلان

لاہور:وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے  وزارت داخلہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کو مکمل تحفظ دیتا ہے ،لیکن سوشل میڈیا پر کسی بھی شہری کی ہتک عزت کسی طور پر قابل قبول نہیں۔

رانا ثناءاللہ خان نے بطور وفاقی وزیر داخلہ وزارت کا چارج سنبھالتے ہی اپنے اجلاس میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے افراد سے نمٹنے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو زیادہ موثر اور فعال بنا یا جا رہا ہے تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھرنے وزیر داخلہ کو وزارت اور ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی ۔سیکرٹری داخلہ نے وزارت میں جاری مختلف پراجیکٹس اورعوامی سہولت کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ملک میں پائیدار امن کے حوالے سے موثر اقدامات سے متعلق وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایات جاری کیں۔وفاق اورصوبائی حکومتوں کے درمیان امن و امان کے حوالے سے کوارڈینیشن میکنزم قائم کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کو مکمل تحفظ دیتا ہے ۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی شہری کی ہتک عزت کسی طور قابل قبول نہیں۔شکایات کے ازالے کیلئےایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو زیادہ موثر اور فعال بنایا جائے ،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ جرائم کے خاتمے کیلیے ایف آئی اے کے عملے کی استعداد کار بڑھائی جائے اورعوام کیلیے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔