سازش نہیں !تحریک انصاف کی حکومت کس وجہ سے گئی ،فواد چوہدری بھی چپ نہ رہے 

سازش نہیں !تحریک انصاف کی حکومت کس وجہ سے گئی ،فواد چوہدری بھی چپ نہ رہے 

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما او ر سابق وفاقی وزیر اطلاعات  ونشریا ت چوہدری فواد حسین  نے دعوی ٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ  پی ٹی آئی کی حکومت   اسٹیبلشمنٹ کی ناراضی کی وجہ سے ختم ہوئی ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے ایک روز  پہلے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توپوں کے رخ اسٹیبلشمنٹ کی طرف کرد یئے ۔ فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضی کی وجہ سے گئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔

bc6ccde3259048b4515cf82c596eec1f

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کئی مہینوں سے تعلقات خراب تھے، ہم نے اسے ٹھیک کرنے کی بہت کوشش بھی کی۔ 

واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت اس بیانئے کی وجہ سے چھوڑ ی کہ ہماری حکومت بیرونی ساز ش کے تحت گرائی جارہی ہے اور متحدہ اپوزیشن  کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ۔ماہرین کے مطابق  فوادچوہدری کے اس بیان کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کاامریکی سازش کا بیانیہ کمزور پڑجائیگا۔