سعودی عرب میں آج چاند نظر آنا ممکن نہیں ، 30 روزے ہوں گے: ماہرین فلکیات 

سعودی عرب میں آج چاند نظر آنا ممکن نہیں ، 30 روزے ہوں گے: ماہرین فلکیات 
سورس: File

ریاض : سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں عید ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 

 دنیا کے 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔

 پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی چاند جمعہ کو نظر آئے گا۔ 

مصنف کے بارے میں