ایک ہی دن انتخابات ، عید کے بعد حکومتی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوگا 

ایک ہی دن انتخابات ، عید کے بعد حکومتی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوگا 
سورس: File

اسلام آباد :  ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کے لیے عید کے بعد حکمران جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمراں جماعتوں کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق اتحادی جماعتوں میں پہلے سے الیکشن سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات اور امیر جماعت اسلامی کی وزیراعظم سے ملاقات بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کے دروازے کسی پر کبھی بھی بند نہیں کیے گئے۔

مصنف کے بارے میں